Sep ۲۵, ۲۰۱۸ ۰۸:۳۵ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول میں دراندازی 5 افراد ہلاک

ہندوستان کی فوج نے کہا ہے کہ دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے دوران ایک فوجی اہلکار اور 5 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہندوستان کی فوج نے اس ملک کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ٹنگڈار سیکٹر میں دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنانے کے دوران 5 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ہندوستان کی فوج نے کہا ہے کہ دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے دوران ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔ فوج کی چنار کور نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کپواڑہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام بنائی گئی جس کے دوران 5 عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب حزب المجاہدین نے کہا ہے کہ بانڈی پورہ میں جاں بحق پانچوں عسکریت پسند مقامی تھے۔

دریں اثناء بانڈی پورہ ضلع میں سوموار کو عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے خلاف چوتھے روز بھی ہڑتال رہی۔ ہڑتال سے کاروباری و تجارتی سرگرمیاں متاثر رہیں جبکہ ٹریفک میں بھی خلل پڑا۔

ٹیگس