Oct ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان: سپریم کورٹ کی جانب سے رافیل سودے کی تفصیلات طلب

ہندوستان کی سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے رافیل لڑاکا طیارے سودے کو حتمی شکل دینے سے متعلق فیصلہ سازی کی کارروائی کی مکمل تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے اس معاملے میں دائر ایک مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے بدھ کو مرکزی حکومت کو اس سودے کو حتمی شکل دینے والے فیصلے کی کارروائی کی مکمل تفصیلات ایک سیل بند لفافے میں فراہم کرنے کو کہا ہے۔

قابل غور ہے کہ رافیل لڑاکا طیارے سودے کو لے کر کانگریس، مرکز کی مودی حکومت پر زبردست بدعنوانی کا الزام لگا رہی ہے۔

کانگریس کا کہنا ہے کہ مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت سولہ سو ستّر کروڑ روپے فی رافیل لڑاکا طیارہ، خرید رہی ہے، جبکہ  متحدہ ترقی پسند اتحاد کی حکومت کے دور میں اس کی قیمت پانچ سو چھبّیس کروڑ روپے فی طیارہ، مقرر کی گئی تھی۔

اس معاملے میں سپریم کورٹ میں اب انتیس اکتوبر کو سماعت ہو گی۔

ٹیگس