• ہندوستان میں طوفان سےتباہی اور ہلاکتیں

ہندوستان میں موسلا دھار بارش کے بعد آںے والے طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

سمندری طوفان تتلی کے سبب آندھراپردیش میں 8 افراد ہلاک ہونے کے ساتھ ساتھ شمالی ساحلی آندھراپردیش کے اضلاع سریکاکلم اور وجیانگرم میں بڑے پیمانہ پر نقصانات ہوئے ۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس طوفان کے سبب عام زندگی مفلوج ہوگئی اور کل سے دونوں اضلاع میں شدید بارش ہو رہی ہے۔

وزیراعلی کے دفتر نے کہا کہ چھ ماہی گیر جو سمندر میں گئے تھے لاپتہ ہوگئے ہیں۔ سریکاکلم ضلع میں بڑے پیمانہ پر فصلوں کو نقصان پہنچا۔

ٹیگس

Oct ۱۲, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran
کمنٹس