Oct ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۹:۱۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں درآمداتی مواصلاتی آلات پر کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ

ہندوستان کی حکومت نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید کمی روکنے اور بجٹ خسارے کے ازالے کے لئے مواصلاتی آلات اور پرزوں کی درآمداتی ڈیوٹی میں بیس فیصد تک کا اضافہ کر دیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے کسٹم محکمے نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید کمی روکنے اور بجٹ خسارے کے ازالے کے لئے غیر ضروری مواصلاتی آلات اور پروزوں کی درآمداتی ڈیوٹی میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

حکومت ہندوستان کے اس فیصلے کے مطابق الیکٹرانک آلات منجملہ ریڈیو، ویڈیو کیمرے اور اس کے آلات جیسی اشیا اور مصنوعات کی درآمدات پر بیس فیصد تک ٹیکس لیا جائے گا۔

ہندوستان کی کرنسی کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں مسلسل کمی آرہی ہے اور ایک ڈالر چوہتّر روپے پچاس پیسے تک جا پہنچا ہے۔

ٹیگس