• مسلمانوں کے ساتھ جاری امتیازی سلوک کے خلاف ریلی

ملک گیر سطح پر مسلم نوجوانوں نے گلبرگہ ، ممبئی ، بنگلور، گیا ، دھنباد ، سدھارتھ نگر ،سنت کبیر نگر ، باغنگر مئو، اعظم گڑھ ،بلند شہر ،، حیدرآباد، چتوڑر اے ایم یو ، بلیا ،ستارا میں یوم مزاحمت منایا۔

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں پارلیمنٹ اسٹریٹ سمیت اس ملک کی مختلف ریاستوں کے بیس سے زائد شہروں میں ایک ساتھ 'ووٹ ہمارا بات ہماری' ، 'سبھی شہری برابر ہیں' کے ہیش ٹیگ کے پلے کارڈ لیے مسلم نوجوان جمع ہوئے اور ملک میں حالیہ برسوں میں مسلمانوں کے ساتھ جاری امتیازی سلوک کی پرزور مذمت کی “Day of Resistance” منایا اور اپنے شہری حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کی ۔

احتجاج میں شامل افراد نے اس احتجاج کو پہلا قدم بتایا اور 2019 سے قبل ملک بھر میں ووٹرز کو بیدار کرنے کی مہم چلانے کے عزم کا اظہار کیا ۔

مظاہرین کے اہم مطالبات تھے کہ ہندوستان کا ہر شہری برابر کے معاوضے اور احترام کا حق دار ہے۔ ہندوستان کے ہر شہری کو انصاف کے حصول کا برابری کا حق ہے۔

ہمارے معاشی حقوق کا احترام ہو۔ ہمارے تعلیمی حقوق کا احترام ہمارے جینے کے حق کا احترام ہو۔

 

ٹیگس

Oct ۱۴, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۳ Asia/Tehran
کمنٹس