Oct ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۱:۲۴ Asia/Tehran
  • قیام امن کیلئے پاک و ہند مذاکرات ضروری

ہندوستان کی انٹیلی جنس ایجنسی را کے سابق چیف نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے پاکستان اور ہندوستان کے مابین بات چیت ہونی چاہیے۔

ہندوستان کی انٹیلی جنس ایجنسی را کے سابق چیف امرجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ امن کے قیام کے لیے پاکستان اور بھارت کو بات کرنا چاہیے۔

امرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مشکل درپیش ہو تو چیمپینزی جو انسانوں کے بہت قریب ہیں وہ بھی بات کرلیتے ہیں، لیکن پاکستان اورہندوستان کے درمیان ایسا کچھ نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو امن کے لیے اپنے پڑوسی ملک پاکستان سے مذاکرات کی ضرورت ہے۔

امرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ سابق ہندوستانی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی پاکستان اور ہندوستان کے درمیان اس محاذ آرائی کا خاتمہ چاہتے تھے اور اب دوسرا واجپائی ملنے میں بہت وقت لگے گا۔

 

ٹیگس