Oct ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
  • کشمیر میں بلدیاتی انتخابات اور عام ہڑتال

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں چار مرحلوں پر مشتمل بلدیاتی انتخابات کے چوتھے اور آخری مرحلے کی پولنگ کا آج منگل کی صبح چھ بجے آغاز ہوگیا۔

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے چوتھے اور آخری مرحلے کی پولنگ کے موقع پرکل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی طرف سے پولنگ والے علاقوں میں دی گئی ہڑتال کی کال کے پیش نظر وادی میں جہاں تمام کاروباری اور تجارتی مراکز اور اسی طرح تعلیمی ادارے بند ہیں وہیں ریل خدمات بھی معطل ہیں۔ محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ یہ خدمات سیکورٹی وجوہات کی بناء پر ایک دن کے لئے معطل رکھی گئی ہیں۔

بلدیاتی انتخابات کے چوتھے اور آخری مرحلے میں آج منگل 16 اکتوبر کو کشمیر وادی کے جن علاقوں میں ووٹنگ ہوگی، ریاستی انتظامیہ نے ان علاقوں میں عام تعطیل کااعلان کیاہے۔ جبکہ سید علی گیلانی، میر واعظ محمد عمر فاروق اور محمد اشرف صحرائی بدستور اپنے گھروں میں نظر بند جبکہ محمد یٰسین ملک کوٹھی باغ میں قید ہیں۔

ٹیگس