Oct ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۱:۵۴ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں جھڑپیں 3 عسکریت پسند ہلاک

تین کشمیریوں کی ہلاکت کے خلاف لوگ احتجاج کیلئے سڑکوں پرنکل آئے ۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکے ضلع کلگام میں آج صبح ہندوستانی فورسز اور کشمیری عسکریت پسندوں کے مابین ہونے والی فائرنگ کے دوران  3 عسکریت پسند ہلاک ہو گئےجس کے خلاف لوگ احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے اور ہلاکتوں کے خلاف نعرے لگائے۔ ہندوستانی فورسز اورعسکریت پسندوں کے مابین ہونے والی فائرنگ سے 2 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

انتظامیہ نے ضلع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس منقطع کرادی ہیں۔ اس کے علاوہ احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے سخت ترین سیکورٹی پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔ تاہم موصولہ اطلاعات کے مطابق لارنو اور اس سے ملحقہ علاقوں میں شدید احتجاجی مظاہرے بھڑک اٹھے ہیں۔

ٹیگس