Oct ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۰:۳۷ Asia/Tehran
  • کشمیر میں یوم سیاہ اور عام ہڑتال

دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں آج ہونے والی ہڑتال اور یوم سیاہ کے موقع پر تمام کاروباری مراکز ،تعلیمی ادارے اور دکانیں بند ہیں۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

حریت کانفرنس نے مشترکہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے 27 اکتوبر کو احتجاجی ہڑتال کرکے اس دن کو یوم سیاہ Black  day کے طور پرمنانے کی کشمیری عوام سے اپیل کی بھرپور تائید کرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا کہ وہ 27 اکتوبر2018کے پروگرام کو ہر قیمت پر کامیاب بنائیں۔

واضح رہے کہ کشمیرکے مہاراجہ ہری سنگھ نے 26 اکتوبر1947 کو ریاست  جموں وکشمیر کا ہندوستان کے ساتھ الحاق کیا اور27 اکتوبر1947 کو کشمیر میں ہندوستان کی فوج داخل ہوئی ۔

کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔

 

ٹیگس