Nov ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں مسلح تصادم 2 عسکریت پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد حالات خراب ہو گئے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بڈگام کے زوگو آری زال میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 2 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ مسلح تصادم میں دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر ضلع بڈگام میں موبائل انٹرنیٹ خدمات منقطع کی گئی ہیں۔

 

ٹیگس