Nov ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۱:۴۸ Asia/Tehran
  • امریکی پابندیاں ناکام، ٹرمپ کو ایک اور شکست کا سامنا

دنیا کے اکثرممالک کی جانب سے ایران کے ساتھ اقتصادی، سیاسی اور تجارتی روابط کو برقرار رکھنے کے اعلان کے ساتھ ہی امریکی صدر ٹرمپ ایک مرتبہ پھر شکست سے دوچار ہوئے۔

 ہندوستان کے وزیرپٹرولیم دھرمیندر پردھان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ایران مخالف نئی امریکی پابندیوں سے چھوٹ ملنے سے ایرانی تیل کے خریدار ممالک بشمول ہندوستان کو فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کی مزاحمت کی وجہ سے ہندوستان نے اس طاقتور چیلنج کو شکست دینے میں کامیابی حاصل کی کیونکہ انہوں نے بین الاقوامی تنظیموں کو عالمی مارکیٹوں میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ممالک کی معیشت پر اثرات کے نتائج کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی خبررساں ادارے بلوم برگ نے گزشتہ دنوں باوثوق ذرائع کے حوالے سے کہا تھا کہ کسی ملک نے ایران مخالف تیل پابندیوں کا ساتھ نہیں دیا جس کی وجہ سے امریکی پابندیوں کا نتیجہ بے اثر رہا.

رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ پابندیوں کی ناکامی کے بعد امریکہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ایران سے متعلق تیل پابندیوں پر8 سے 10 ملکوں کو چھوٹ دی جائے.

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اس سے پہلے دعوی کیا تھا کہ وہ 4 نومبر تک ایران کے تیل کی فروخت کو صفر تک پہنچا دیں گے جس میں انھیں بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑااس لئے کہ کئی ممالک نے امریکی پابندیوں کو نہ ماننے کا اعلان کرتے ہوئے ایران کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات اور تجارتی روابط کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔

 

ٹیگس