Nov ۰۸, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
  • ایودھیا میں مندر تھا اور رہے گا : یوگی آدتیہ ناتھ

ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی کا کہنا ہے کہ ایودھیا میں مندر تھا ، ہے اور رہے گا ۔

ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایودھیا میں رام کی ایک عالیشان مورتی نصب کرنے کا اعلان کیا ہے، جو ایودھیا کی شناخت بنے گی ۔

انہوں نے یہ اعلان فیض آباد کا نام بدل کر ایودھیا کرنے کے دوسرے دن کیا ۔ وزیر اعلی یوگی نے ہنومان گڑھی مندر میں پوجا کے بعد صحافیوں سے کہا کہ انہوں نے دو جگہوں کو رام مورتی نصب کرنے کے لئے منتخب کیا ہے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ مورتی کی تعمیر کرانے پر وہ غور کر رہے ہیں ۔ ہم مستقبل میں اس پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر پر یوگی نے کہا کہ آپ کو پتہ ہے کہ ایودھیا میں پہلے سے ہی ایک مندر ہے ، مندر تھا ، ہے اور رہے گا ۔ سبھی آپشن کھلے ہیں لیکن حل قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے نکالا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایودھیا میں مندر کی تعمیر ایک متنازع مسئلہ ہے اور یہ مسئلہ عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے۔

ٹیگس