Nov ۱۲, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ میں انتخابات

پہلے مرحلہ میں جن 18 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے، ان میں بستر سمبھاگ کی 12 اور راج ناندگاوں ضلع کی 6 سیٹیں شامل ہیں۔

ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ  کے لئے ووٹنگ آج پیر کے روز شروع ہو گئی ہے۔ نکسل زدہ ان سیٹوں پر امن اور سلامتی کے ساتھ مکمل ووٹنگ کرانا انتظامیہ کے لئے چیلنج بنا ہوا ہے۔ پہلے مرحلہ میں جن 18 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے، ان میں بستر سمبھاگ کی 12 اور راج ناندگاوں ضلع کی 6 سیٹیں شامل ہیں۔ پہلے مرحلے کی 18 سیٹوں کے لئے 192 امیدوار میدان میں ہیں۔

 قابل غور ہے کہ پہلے مرحلے میں کل 31 لاکھ 80 ہزار 14 ووٹر شامل ہیں۔ چھتیس گڑھ اسملی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں کل ووٹرز میں سے 16 لاکھ 22 ہزار 492 خواتین، 15 لاکھ 57 ہزار 435 مرد اور 87 دیگر جنس کے ووٹر شامل ہیں۔ اس میں بستر سمبھاگ میں 1190 اور راج ناندگاوں میں 221 ووٹنگ سینٹر ہیں۔

 

ٹیگس