Nov ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
  • ممبئی میں فارسی زبان و ادب سے متعلق ورک شاپ

فارسی زبان و ادب سے آشنائی اور ایران شناسی سے متعلق ایک ورکشاپ ممبئی میں منعقد کیا گیا۔

ممبئی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خانہ فرہنگ نے ایران انڈیا پرشین پرو گلوبل سروس انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے منعقد کیے جانے والے اس ورکشاپ میں ایران کے کلچر نمائندے اور فارسی زبان و ادب اور ایرانی تہذیب سے دلچسپی رکھنے والے طلبا اور شائقین نے شرکت کی۔

اس ورکشاپ میں فارسی زبان و ادب اور ایران شناسی سے دلچسپی سے رکھنے والے چوالیس طلبا اور شائقین نے حصہ لیا۔ اس ورکشاپ میں ایران کے ثقافتی نمائندے مہدی زارغ نے فارسی زبان کی قدیم تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ زبان دنیا کی ایسی چھٹی زبان ہے جو سب سے زیادہ بولی جاتی ہے اور کلاسیک اعتبار سے یونانی زبان کے بعد دوسری زبان ہے۔