Nov ۱۵, ۲۰۱۸ ۰۹:۴۲ Asia/Tehran
  • دہشت گردی پھیلانے میں پاکستان بالواسطہ ملوث: ہندوستان کا الزام

ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے پر دہشت گردی کو فروغ دینے کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے دنیا میں دہشت گردی پھیلانے کے لئے بالواسطہ طور پر پاکستان کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے بدھ کو کہا کہ بین الاقوامی دہشت گردانہ حملوں کے تار کسی نہ کسی طرح بالآخرایک ذریعہ یا اصل مقام سے جڑے ہیں۔

ہندوستانی وزیراعظم نے امریکہ کے نائب صدر مائیکل رچرڈ پینس کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ پاکستان کی نیشنل اسمبلی کے ہال میں ہوئے انتخابات میں ممبئی دہشت گردانہ حملے میں شامل لوگوں کا سیاسی عمل کے ذریعہ مین اسٹریم میں آنا پوری بین الاقوامی برادری کے لئے شدید فکر کا موضوع ہے۔

ہندوستان کےخارجہ سکریٹری وجے گوکھلے نے ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی اور امریکہ کے نائب صدر مائیکل رچرڈ پینس کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بارے میں صحافیوں سے گفتگوکرتےہوئے کہا کہ دونوں لیڈروں کے درمیان مختلف باہمی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت ہوئی۔

واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے پر دہشتگردی کو فروغ دینے کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

ٹیگس