Nov ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۳:۱۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں دھماکہ 3 ہلاک متعدد زخمی

دھماکے کے بعد علاقے میں سکیورٹی بڑھادی گئی ہے پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ہندوستان کی ریاست پنجاب میں امرتسر کے گاؤں ادلی وال میں آج اتوار کی صبح نرنکاری ست سنگ ڈیرا پر نامعلوم موٹرسائکل سواروں کی جانب سے بم کے دھماکے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

بم دھماکے کے بعد علاقے میں سکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

 

ٹیگس