Nov ۲۵, ۲۰۱۸ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں مسلح تصادم 6 ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حالات کشیدہ ہیں اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

ہندوستان کے زیر انتظام جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے بٹہ گنڈ کپرن میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات کوعسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والے شدید تصادم میں 6 عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔

دریں اثنا انتظامیہ نے مسلح تصادم میں چھ عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے پیش نظر ضلع شوپیاں میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کرادی ہیں۔ اس کے علاوہ شوپیاں کے حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی کشمیر میں گذشتہ تین دنوں کے دوران عسکریت پسندوں کی بڑے پیمانے پر ہلاکت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے جنگلات میں 23 نومبر کی علی الصبح ہونے والے ایک مسلح تصادم میں لشکر طیبہ کے اعلیٰ کمانڈر آزاد احمد ملک سمیت 6 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔ فوج نے اس مسلح تصادم کو سرجیکل آپریشن کا نام دیا تھا۔

 

ٹیگس