Nov ۳۰, ۲۰۱۸ ۱۰:۰۱ Asia/Tehran
  • دہلی میں کسانوں کی ریلی: رام مندر نہیں، قرض معافی چاہئے

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے رام مندر نہیں، قرض معافی چاہئےکے فلک شگاف نعرے لگائے۔

کسانوں کا مطالبہ ہے کہ انہیں رام مندر نہیں، ان کے قرض معاف کرو۔ کسان حکومت سے قرض معافی اور فصلوں کا دیڑھ گنا معاوضہ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ہزاروں کسان رام لیلا میدان میں جمع ہیں۔ جہاں سے آج وہ پارلیمنٹ تک مارچ کریں گے۔

کسانوں کا دہلی پہنچنے کا سلسلہ بدھ کی رات سے شروع ہو گیا تھا۔

واضح رہے کہ جمعرات تک رام لیلا میدان میں ہزاروں کی تعداد میں کسان جمع ہو گئے تھے جہاں رام لیلا میں اجودھیا نہیں قرض معافی چاہئے جیسے نعرے سنائی دیئے ۔

کسانوں کا جن پر کنبے اورفیملی  کی بڑی ذمہ داری ہے اور زرعی بحران سے جن کا کنبہ بکھر گیا مطالبہ ہے کہ انہیں رام مندر نہیں ، قرض معافی دی جائے۔

ٹیگس