Nov ۳۰, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran
  • ایران ہندوستان تعلقات مزید فروغ دیئے جانے کی ضرورت، سوربھ کمار

تہران میں ہندوستان کے سفیر نے مختلف شعبوں منجملہ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں ایران اور ہندوستان کے تعلقات کے فروغ پر تاکید کی۔

تہران میں تعینات ہندوستان کے سفیر سوربھ کمار نےایران کے ٹیلی ویژن چینل پانچ کے پروگرام سفیران میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ پر نظر ڈالنے  سے واضح ہو جاتا ہے کہ ایران کے ساتھ ہندوستان کے ثقافتی روابط مضبوط رہے ہیں اور دونوں ملکوں کے عوام کے رابطے ایران و ہندوستان کے تعلقات کی مضبوطی کا باعث بنے ہیں۔

تہران میں ہندوستان کے سفیر نے ایران پر امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا۔

ہندوستان کے سفیر سوربھ کمار کا ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں کہنا تھا کہ ایران کو پرامن جوہری توانائی سے استفادہ کرنے کا حق حاصل ہے۔