Dec ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۰:۱۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ: راج ناتھ سنگھ

ہندوستان نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے لڑنے میں پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہے۔

ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کوہندوستان کے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ افغانستان میں طالبان سے نمٹنے کے لیے امریکہ کی طرف سے تعاون لیا گیا اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے بیانات سے یہ لگتا ہے کہ وہ بھی دہشت گردی سے پریشان ہیں اگر یہ درست ہے اور دہشت گردی سے اکیلے لڑنے میں پاکستان اپنے آپ کو غیر فعال سمجھتا ہے تو ہندوستان اس کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

 

ٹیگس