Dec ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۱:۲۱ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں مسلح تصادم 3 عسکریت پسند ہلاک

مسلح تصادم کے مقام سے تین عسکریت پسندوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں جن کی شناخت کا عمل شروع کیا گیا ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے مضافاتی علاقہ مجہ گنڈ میں ہفتہ کو شروع ہونے والا مسلح تصادم آج اتوار کی صبح تین عسکریت پسندوں کی ہلاکت پرختم ہوا۔

مسلح تصادم کے دوران سیکورٹی فورسز کے پانچ اہلکار زخمی ہوگئے ہیں. ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق تصادم کے دوران پانچ رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

 

ٹیگس