Dec ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۱ Asia/Tehran
  • چین اور ہندوستان کی مشترکہ فوجی مشقیں

چین اور ہندوستان نے مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ چین اور ہندوستان کی یہ مشترکہ فوجی مشقیں چین کے شمال مغربی صوبے سی چوان کے شہر چنگدو میں شروع ہوئی ہیں جو دو ہفتے تک جاری رہیں گی۔
چین اور ہندوستان کے درمیان فوجی مشقیں دوہزارتیرہ سے ہر سال ہورہی ہیں لیکن ڈیڑھ سال قبل جب دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے تو اس وقت یہ معطل ہوگئی تھیں۔
چین کے صدر شی جین پینگ اور ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے پچھلے دنوں گروپ بیس کے اجلاس میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور آپسی تعاون کی تقویت پر اتفاق کیا تھا۔ یہ فوجی مشقیں بھی انہی سمجھوتوں کا حصہ ہیں۔