Dec ۱۸, ۲۰۱۸ ۰۸:۴۲ Asia/Tehran
  • کشمیر میں ہڑتال ہلاکتوں پراسمبلی میں مذمتی قرارداد

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جہاں ہلاکتوں پر آج تیسرے روز بھی ہڑتال کی جارہی ہے وہیں پاکستان کی قومی اسمبلی نے کشمیریوں کی ہلاکت پر مذمتی قرارداد متفقہ طور پرمنظور کی ہے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 10 سے زائد کشمیریوں کی ہلاکت اور100 سے زائد افراد کو زخمی کیے جانے کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی مرضی کے مطابق حل کرنے کیلئے اقوام متحدہ اپنا کرداراداکرے۔

ادھر ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 10 سے زائد کشمیریوں کی ہلاکت اور100 سے زائد افراد کو زخمی کیے جانے کے خلاف آج تیسرے روز بھی ہڑتال کی جارہی ہے تمام دکانیں، کاروباری مراکزاور اسی طرح تعلیمی ادارے بند ہیں اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پلواما میں دفعہ 144 نافذ ہے اور صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔

 

ٹیگس