Dec ۲۹, ۲۰۱۸ ۰۸:۰۱ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں جھڑپ 4 عسکریت پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے پلوامہ ضلع میں آج سنیچر کی صبح فورسز کے ساتھ ایک معرکہ آرائی میں حزب المجاہدین کے 4 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق یہ معرکہ آرائی آدھی رات کو راجپورہ نامی گاﺅں میں اُس وقت شروع ہوئی جب فورسز نے محاصرے کے بعد گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تلاشی آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں اور فورسزکا آمنا سامنا ہوا اور طرفین نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں۔

اس آپریشن میں فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکار حصہ لے رہے تھے جنہوں نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد آپریشن شروع کیا ۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق حاجن پائین راجپورہ میں عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے خلاف مسلح تصادم کے مقام پر مقامی لوگوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں بھڑک اٹھی ہیں۔

انتظامیہ نے احتیاطی طور پر ضلع پلوامہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس منقطع کرادی ہیں۔

 

 

ٹیگس