Jan ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۷:۱۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی لوک سبھا میں مسلسل ہنگامہ

ہندوستان کی لوک سبھا میں ایچ اے ایل کے مسئلے پر پیر کے روز بھی ہنگامہ جاری رہا جبکہ لوک سبھا کی اسپیکر نے چار اراکین کی رکنیت دو دنوں کے لئے معطل کر دی۔

نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی پارلیمنٹ میں ایچ اے ایل سے متعلق مسئلہ اٹھاتے ہوئے پیر کے روز بھی ہنگامہ جاری رہا۔ رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کی اسپیکر نے چار اراکین کو دو دنوں کے لئے معطل کر دیا۔

معطل کئے جانے والے لوک سبھا کے اراکین میں تیلگو دیشم پارٹی، ٹی ڈی پی کے تین اراکین شامل ہیں جنھیں لوک سبھا اسپیکرکی نشست کے قریب آکر ہنگامہ کرنے کی وجہ سے  معطل کر دیا گیا اور اس کے ساتھ ہی ایوان کی کاروائی بارہ بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

ایک دفعہ ملتوی ہونے بعد بارہ بجے دوبارہ ایوان کی کاروائی شروع ہونے پر اسپیکر سمترا مہاجن نے ضروری دستاویز ایوان کی میز پر رکھوائے اور اس کے بعد وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے ہندوستان ایئرو ناٹیکس لمیٹیڈ ایچ اے ایل کو، دفاع سے متعلق ٹھیکہ دیئے جانے کے سلسلے میں ایک بیان بھی دیا۔ اس دوران لوک سبھا میں ہنگامہ جاری رہا۔

دوسری جانب کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے رافیل ڈیل پر ایک بار پھوال اٹھاتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی پر الزام لگا ہے کہ وہ اس سلسلے میں بخث کرنے سے بچ رہے ہیں۔