Jan ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۴ Asia/Tehran

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پیر کے روز ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ ہندوستان کے دورے پر نئی دہلی پہنچے-

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے ہندوستان کے تین روزہ دورے کے موقع پرنئی دہلی ایئر پورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دورے کے موقع پر عالمی سمینار سے خطاب کریں گے . اس کے علاوہ ان کی قیادت میں اعلی سطحی سیاسی، اقتصادی اور تجارتی وفد میں شامل اراکین بھی ہندوستانی حکام سے ملاقات کریں گے.

انہوں نے کہا کہ ایران اور ہندوستان کے درمیان سنہری مواقع موجود ہیں جن سے وہ دوطرفہ تعلقات کی توسیع کے لئے استفادہ کرسکتے ہیں.

ٹیگس

کمنٹس