Jan ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں سو سے زائد شہروں میں آلودگی کے خلاف مہم کا آغاز

حکومت ہندوستان نے اپنے ملک کے سو سے زائد شہروں میں آلودگی کی سطح کم کرنے کے منصوبے پر عمل شروع کر دیا۔

 آلودگی میں کمی کے قومی پروگرام کے تحت ملک کے ایک سو دو شہروں میں پائی جانے والی آلودگی میں تیس فی صد تک کمی کی جائے گی۔ حکومت ہندوستان کو توقع ہے کہ آلودگی میں کمی کے قومی پروگرام پر علمدرآمد کے نتیجے میں ان شہروں میں ماحولیات کی صورتحال میں کافی حد تک بہتری آئے گی۔
ہندوستانی میڈیا میں جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق سن دو ہزار سترہ کے دوران ہندوستان کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی وجہ سے بارہ لاکھ سے زائد لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں آلودگی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد حکومت نے آلودگی میں کمی کے قومی پروگرام پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے جس پر اس سے پہلے بعض رکاوٹوں کے باعث عملدرآمد روک دیا گیا تھا۔
گزشتہ سال اکتوبر سے ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کے مکینوں کو بدترین ماحولیاتی آلودگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔