Jan ۱۲, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۴ Asia/Tehran
  • ایل او سی پر دھماکے سے دو ہندوستانی فوجی ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) کے نوشہرہ سیکٹر آئی ای ڈی (IED) دھماکے سے ایک آفیسر سمیت دو فوجی ہلاک ہوگئے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق کل جمعہ کی شام ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹرمیں ایل او سی کے قریب ایک آئی ای ڈی پھٹنے سے ایک میجر سمیت دو فوجی اہلکار شدید طور پر زخمی ہو گئے اورانہیں علاج کے لیے لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

اس سے پہلے بھی کشمیر کے راجوری ضلع میں کنٹرول لائن پر آئی ای ڈی دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک جونیئر افسر اور ایک فوجی اہلکارزخمی ہوئے تھے۔

ہندوستان کا کہنا ہے کہ کنٹرول لائن کے پاس فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کیلئے دھماکہ خیز مواد بچھا یا گیا ہے جس سے پیٹرولنگ کے دوران فوج کو نقصان پہنچایا جا سکے۔

ادھرنیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمنٹ ڈاکٹرفاروق عبد اللہ نے کہا ہے کہ کہ کشمیر کا مسئلہ فوجی قوت کے ذریعہ کبھی بھی حل نہیں ہوسکتا۔

 

ٹیگس

کمنٹس