Jan ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے پاکستان کا الزام مسترد کر دیا

ہندوستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے چینی قونصل خانے پر ہونے والے حملے میں نئی دہلی کے ملوث ہونے کے بارے میں پاکستان کے الزامات کو مسترد کر دیا۔

 رویش کمار نے کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے میں ہندوستان کے ملوث ہونے کے الزامات کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے حکومت اسلام آباد سے مطالبہ کیا کہ وہ مذاکرات کے آغاز اور باہمی تنازعات کے حل کے لیے بقول ان کے دہشت گردی کی حمایت بند کر دے۔
ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ  پاکستان کو چاہیے کہ وہ دیگر ملکوں پر الزام تراشی کے بجائے اندرونی مسائل پر توجہ دیے اور دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اقدامات عمل میں لائے۔
 واضح رہے کہ کراچی سٹی پولیس چیف امیر احمد شیخ نے کہا ہے کہ چینی قونصل خانے پر حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی اور ہندوستان کے خفیہ ادارے، را نے اس میں معاونت فراہم کی تھی۔
 کراچی میں قائم چینی قونصل خانے پر گزشتہ نومبر میں دہشت گردانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں دو پولیس اہلکار اور دو عام شہری ہلاک ہو گئے تھے۔
 بلوچ لبریشن آرمی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔