Jan ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور وسطی ایشیا کے ملکوں کا اجلاس

ہندوستان اور وسطی ایشیا کے ملکوں کے وزرائے خارجہ کا پہلا اجلاس ازبکستان کے شہر سمرقند میں شروع ہو گیا۔

ہمارے نمائند کے مطابق ہندوستان اور وسطی ایشیا کے ملکوں کے وزرائے خارجہ کے پہلے مشترکہ اجلاس میں افغانستان کے حکام  بھی شریک ہیں۔

اس دو روزہ اجلاس میں سیکورٹی، توانائی اور ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں علاقائی تعاون کے فروغ کی راہوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
 اجلاس میں ہندوستان، پاکستان، افغانستان، ترکمانستان گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد کی صورت حال پر بھی غور کیا جائے گا۔