Jan ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۱ Asia/Tehran
  • جلوس جنازہ پر ہندوستانی فوجیوں کی فائرنگ، درجنوں کشمیری زخمی

دو افراد کے جلوس جنازہ میں شریک کشمیریوں پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ میں درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہفتے کے روز سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں مارے جانے والے دو کشمیریوں کے جلوس جنازہ میں شریک لوگوں پر ہندوستانی فوجیوں نے فائرنگ کر دی۔
مقامی ذرائع نے زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد تو نہیں بتائی تاہم کہا جارہا ہے کہ اس واقعے میں چند خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں۔
 یہ واقعات ایسے وقت میں پیش آئے ہیں جب ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی منگل کے روز وادی کشمیر کا دورہ کرنے والے ہیں۔