Jan ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں پاکستانی سفارت کار کی مشکوک حراست

حکومت ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش مسترد کرنے کے بعد ایک پاکستانی سفارت کار کو حراست میں لے کر کئی گھنٹے تک باز پرس کی ہے۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے پاکستانی سفارت کار سے ایک فارم اور دستاویزات پر دستخط بھی لیے گئے ہیں تاہم اس کے مندرہ جات کا علم نہیں ہو سکا ہے۔
 پاکستان نے حکومت ہندوستان کے اس اقدام کو سفارتی آداب کے منافی قرار دیتے ہوئے جوابی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ ہندوستان کے اس اقدام پر جوابی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔  نئی دہلی کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستانی سفارت کار پر لگائے جانے والے الزامات کے ٹھوس ثبوت اور شواہد اسلام آباد کو فراہم کرے۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں عمران خان کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے حکومت اسلام آباد نے دو بار ہندوستان کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے تاہم نئی دہلی نے اسے مسترد کر دیا ہے۔