Jan ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۶ Asia/Tehran
  • کمبھ میلے کا آغاز

ہندوستان کے شہر الہ آباد میں کمبھ میلا شروع ہوگیا ہے ۔

ہندوستان کے شہرشہرالہ آباد میں  ہندوؤں کا سب سے بڑا اجتماع قرار دیا جانے والا کمبھ میلہ شروع ہوگیا ہے۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق اس میلے کے دوران کم ازکم بارہ  کروڑ افراد الہ آباد میں جمع ہوں گے ۔

یاد رہے کہ ہندو مذہب کے پیرو کار شہر الہ آباد میں دریائے گنگا اور جمنا کے سنگم پر پانی میں ڈبکی لگاتے ہیں ۔ انچاس دن تک جاری رہنے والا یہ میلہ چار مارچ کو اپنے اختتام کو پہنچے گا۔ ریاست یوپی کی حکومت نے کمبھ میلے کے لئے الہ آباد کے تمام اسکولوں اور کالجوں کو تین دن کے لیے بند کر دینے کے احکامات صادر کردیئے ہیں ۔ شہر کو ملانے والی تمام سڑکوں پر بھی رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں ہیں اور گاڑیوں کو شہر سے باہر روک دیا گیا ہے جہاں سے لوگوں کو شٹل بسوں اور رکشوں کے ذریعے میلے کے مقام تک پہنچایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کمبھ مذہبی میلہ ہے جو ہر بارہ سال بعد منعقد ہوتا ہے۔ کمبھ کے میلے کے موقع پر یاتری دریائے گنگا میں نہاتے ہیں۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق اس مرتبہ میلے کی سرگرمیاں پینتالیس مربع کلومیٹر کے علاقے میں پھیلی ہوئی ہیں جبکہ ماضی میں یہ علاقہ بیس کلو مربع کلومیٹر تک ہوتا تھا۔حکام کے مطابق اس سال میلے کے انتظامات پر چار ہزار کروڑ روپے سے زیادہ لاگت آئی ہے۔

 

ٹیگس