Jan ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۳:۴۵ Asia/Tehran
  • وادی کشمیر میں سیکورٹی فورس اور مسلح عسکریت پسندوں کے مابین تصادم

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بڈگام میں سیکورٹی اہلکاروں اور مسلح عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں کم سے کم دو عسکریت پسند مارے گئے ہیں-

سری نگر سے موصولہ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ضلع بڈگام کے چاری شریف علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں اور مسلح عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ جاری ہے جبکہ اس جھڑپ میں سیکورٹی فورس نے اب تک دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے-

سیکورٹی فورس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بڈگام کے چاری شریف علاقے میں سیکورٹی فورس اور فوج کو کچھ مسلح عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی جس کے بعد یہ آپریشن شروع کیا گیا-

بتایا گیا ہے کہ جس جگہ پر مسلح عسکریت پسندوں نے پناہ لے رکھی ہے سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے اس کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے- معرکہ آرائی شروع ہوتے ہی پورے ضلع بڈگام میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے-

جولائی دو ہزار سولہ میں مسلح تنظیم حزب المجاہدین کے جوان سال کمانڈر برہان والی کی ہلاکت کے بعد سے وادی کشمیر میں صورتحال کشیدہ ہے-

ٹیگس