Jan ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۳:۵۳ Asia/Tehran
  • اعلی ذات کے غریبوں کو ریزرویشن دینے کے قانون پر حکومت سے جواب طلب

مدراس ہائی کورٹ نے اعلی ذات کے غریب طبقوں کو دس فیصد ریزرویشن دینے کے معاملے پر ہندوستان کی مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔

ہندوستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق اعلی ذات کے غریب طبقوں کو دس فیصد ریزرویشن دینے کے مرکزی حکومت کے فیصلے پر مدراس ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت اس سلسلے میں اٹھارہ فروری سے پہلے جواب داخل کرے-

ریاست تمل ناڈو کی جماعت ڈی ایم کے کے سیکریٹری نے حکومتی فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے مدراس ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی- ڈی ایم کے نے سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں اعلی ذات کے غریب طبقوں کو ریزرویشن دینے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے خلاف اٹھارہ جنوری کو درخواست دائر کی تھی-

ڈی ایم کے، کے سیکریٹری نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ یہ قانون ان لوگوں کے مساویانہ حقوق کے منافی ہے جو برسوں سے تعلیم اور روزگار سے محروم رہے ہیں-