Jan ۲۴, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی سیاست میں پرینکا گاندھی کی انٹری

لوک سبھا انتخابات سے قبل کانگریس نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پرینکا گاندھی کو سیاسی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہندوستان کی سیاسی جماعت کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے بدھ کے روز اپنی بہن پرینکا گاندھی کو اے آئی سی سی جنرل سکریٹری (یو پی ایسٹ) مقرر کر دیا۔

پرینکا گاندھی فروری کے پہلے ہفتہ میں اپنی ذمہ داری سنبھال لیں گی۔ پرینکا گاندھی اب تک عملی سیاست سے دور تھیں تاہم اب وہ عملی سیاست میں کود گئی ہیں۔

پرینکا گاندھی گزشتہ چند سال سے کانگریس کی انتخابی مہم میں ضرور نظر آتی رہیں تاہم انہوں نے خود کو رائے بریلی اور امیٹھی کے دو حلقہ انتخاب تک ہی محدود رکھا تھا لیکن اب کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ٹف ٹائم دینے کے لئے پرینکا گاندھی کو میدان میں اتارا ہے۔

پرینکا گاندھی کو اندرا گاندھی کی مانند سمجھا جا رہا ہے جو انتخابی جلسوں میں اندرا گاندھی کی طرح عام لوگوں سے گلے مل جاتی ہیں اور تقاریر بھی اسی طرح کی کرتی ہیں۔

ٹیگس

کمنٹس