Feb ۰۳, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
  • ہندوستانی وزیراعظم کے دورہ کشمیر کے موقع پرہڑتال

میرواعظ اور صحرائی سمیت کئی مزاحمتی لیڈرنظر بند، انجینئر رشید گرفتارہوئے۔

 ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کی وادی آمد پر سرینگر میں سیکورٹی پہرہ بٹھا دیا گیا ہے، مزاحمتی لیڈروں اور کارکنوں کو خانہ و تھانہ میں نظر بند رکھا گیا ہے۔ مزاحمتی جماعتوں کی طرف سے ہڑتال اور سیکورٹی انتظامات کے درمیان وزیراعظم ہند نریندر مودی آج سرینگرکا دورہ کر رہے ہیں۔

حریت کانفرنس نے کہاہے کہ نریندر مودی کے دورہ کشمیر پر جس طرح پوری وادی کو فوجی چھاونی میں تبدیل کردیا گیا ہے، حریت پسند قائدین اور کارکنوں کو تھانہ و خانہ نظر بند کیا گیا ہے اور وادی خصوصاً سرینگر شہر میں پولیس اور فورسز کے پہرے بٹھاکر لوگوں کی جامہ تلاشیاں، پوچھ گچھ اور ہراسانی کے ذریعے خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا گیا ہے وہ قابل مذمت ہے۔

واضح رہے کہ میرواعظ کے علاوہ سید علی گیلانی اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے وزیر اعظم کے دورے کے موقع پر اتوار کو کشمیرمیں ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔

 

ٹیگس

کمنٹس