Feb ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۳ Asia/Tehran
  • شمال جنوب کوریڈور کو ترقی دینے پر روس اور ہندوستان متفق

روس اور ہندوستان نے ایران کے راستے شمال جنوب کوریڈور کے ترقیاتی منصوبے پر عمل درآمد تیز کرنے کے سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔

اس سمجھوتے پر منگل کے روز نئی دہلی میں روس  اور ہندوستان کی ریلویز کے اعلی عہدیداروں نے دستخط کیے۔
ہندوستان اور روس ایران کے ریل اور روڈ نیٹ ورک کے ذریعے یوریشیا، برصغیر اور خلیج فارس کے رکن ملکوں کے درمیان تعاون  کو فروغ دینے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مذاکرات کر رہے  ہیں۔
 شمال جنوب کوریڈور کو ایشیا اور یورپ کے درمیان سامان رسد کی ترسیل کے حوالے سے اہم سمھجا جاتا ہے۔ یہ کوریڈور روائتی راستوں کے مقابلوں میں وقت اور فاصلے کے لحاظ سے چالیس فی صد کم  اور اخراجات کے لحاظ سے تیس فی صد سستا ہے۔