Feb ۰۹, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں عام ہڑتال

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں آج مقبول بٹ اور افضل گورو کی برسی پرمکمل ہڑتال ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں افضل گورو کی برسی کے موقع پرآج مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے، ہڑتال کی اپیل حریت قیادت نے دی ہے۔

اس موقع پر سری نگر سمیت پوری وادی میں کاروبارِ زندگی معطل ہے، اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں میں تدریس کا سلسلہ معطل ہے۔ جبکہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مشترکہ مزاحمتی قیادت کی9اور11فروری کو دی گئی بائیکاٹ کی کال کی حمایت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام وکیلوں سے کہاہے کہ وہ 9اور11فروری کو عدالتوں کا بائیکاٹ کریں ۔

حریت قیادت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبول بٹ اور افضل گورو کی جدوجہد کشمیر کی تاریخ کا تابناک باب ہےاورکشمیری ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے۔

حریت قیادت نے دہلی کی تہاڑ جیل کے احاطے میں سپردِ خاک دونوں کشمیریوں کی میتیں حوالے کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ مقبول بٹ کو 11 فروری 1984 کو جبکہ افضل گوروکو9  فروری 2013ء کو تہاڑ جیل نئی دہلی میں پھانسی دی گئی تھی۔

 

ٹیگس