Feb ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۰ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں جھڑپ 5 ہلاک متعدد زخمی

کشمیر کے حالات آج ایک بار پھر کشیدہ ہو گئے ہیں۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کولگام کے کیلم علاقے میں ہندوستانی فورسز اور کشمیریوں کے مابین ہونے والی جھڑپ کے دوران 5 کشمیری ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تاہم ہندوستان کا کہنا ہے کہ جھڑپ جاری ہے اور اب تک 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

کشمیر میڈیا سیل کے مطابق واقعہ کے بعد علاقے میں ہندوستانی فوج کے آپریشن اور کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا، ہندوستانی فورسز نے احتجاج کو روکنے کے لیے مظاہرین پر پیلٹ گن کا استعمال کیا اورآنسو گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں متعدد کشمیری زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق انتظامیہ نے احتیاطی طور پر ضلع کولگام میں موبائل انٹرنیٹ خدمات منقطع کرادی ہیں۔ اس کے علاوہ سری نگر اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان چلنے والی ریل سروس بھی معطل رکھی گئی ہے۔

 

ٹیگس