Feb ۱۵, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۴ Asia/Tehran
  • کشمیر دھماکے کی مذمت

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کل ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

ہندوستان کےصدر رام ناتھ کوووند، نائب صدر وینکیا نائیڈو، وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ اور کانگریس صدر راہل گاندھی سمیت مختلف رہنماؤں نے کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکاروں کی گاڑی کے قافلے پر دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

ہندوستان کےصدر رام ناتھ کوووند اور وزیراعظم نریندر مودی نے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے خاندان کو تعزیت پیش کی اور حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

واضح رہے کہ کل کشمیرکے ضلع پلوامہ کےعلاقے آونتی پورہ میں بارود سے بھری کار کے ذریعے 70 گاڑیوں پر مشتمل فوجی کانوائے پرخود کش حملہ کیا گیا جس میں 44 فوجی ہلاک ہوئے۔ قافلے میں مجموعی طور پر 2574 اہلکار شامل تھے۔

ٹیگس