Feb ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
  •  پاکستانی ہائی کمشنر کی ہندوستانی وزارت خارجہ میں طلبی

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں فوجی اہلکاروں کے قافلے پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا گیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق پلواما کشمیر میں ہندوستان کے فوجی اہلکاروں کی بس پر جمعرات کے روز کے حملے کے بعد ہندوستان کے خارجہ سیکریٹری وجے گوکھلے نے نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود کو وزارت خارجہ طلب کر لیا۔

ہندوستان کی جانب سے یہ قدم ایسی حالت میں اٹھایا گیا ہے کہ پاکستان نے پلواما کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے میں پاکستان کے کسی بھی طرح سے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ نے اسی طرح جمعے کے روز ایک بیان میں پلواما کے واقعے میں اسلام آباد کو قصوروار قرار دینے سے متعلق ہندوستان کے بعض حکام اور ذرائع ابلاغ کے دعؤوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

وادی کشمیر کے علاقے پلواما میں ہندوستان کے فوجی اہلکاروں کے قافلے پرجمعرات کو کئے گئے خودکش حملے میں ہندوستان کے پچاس سے زائد فوجی مارے گئے ہیں۔ کالعدم تنظیم جیش محمد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ٹیگس