Feb ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۱:۳۶ Asia/Tehran
  • سعودی ولیعہد کے دورہ ہندوستان کے خلاف مظاہرہ

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں کل سعودی ولیعہد کے دورہ ہندوستان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا۔

ہندوستانی مظاہرین جن کے ہاتھوں میں سعودی صحافی خاشقجی کی تصاویر اور پلے کارڈ تھے سعودی ولیعہد بن سلمان کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

مظاہرین نے اسی طرح یمن پر سعودی جارحیت اور ریاض کی جانب سے دہشتگردوں کی حمایت کے خلاف بھی نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ سعودی ولیعہد بن سلمان پاکستان کے دو روزہ دورے کے بعد آج منگل کو ہندوستان کے دورے پر جا رہے ہیں ۔ پاکستان کے دورے کے موقع پر بھی بن سلمان کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔

پروگرام کے مطابق سعودی ولیعہد کو پاکستان سے سیدھے ہندوستان  کا دورہ کرنا تھا لیکن پلوامہ حملے کے بعد ہندوستان نے ان کے اسلام آباد سے سیدھے دہلی آنے پر اعتراض کیا تھا جس کے بعد وہ پاکستان سے ریاض گئے اور اب وہاں سے آج  دہلی جائیں گے۔

ٹیگس

کمنٹس