Feb ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
  • کشمیر کے 155 رہنماؤں اور سماجی کارکنوں کی سیکورٹی واپس

ہندوستان نے اس ملک کے زیر انتظام کشمیر کے حریت کانفرنس کے 18 لیڈروں اور 155 رہنماؤں اور سماجی کارکنوں کی سیکورٹی واپس لے لی ہے۔

جموں و کشمیر حکومت نے 14 فروری کو پلوامہ میں ہوئے شدید دہشت گردانہ حملے کے بعد یاسین ملک، سید علی شاہ گیلانی، سلیم گیلانی، مولوی عباس انصاری سمیت 18 حریت پسند رہنماؤں کی سیکورٹی کل بدھ کو واپس لے لی۔ اس کے ساتھ ہی 155 رہنماؤں اور سماجی کارکنوں کی بھی سیکورٹی ہٹا دی گئی ہے۔

ہندوستانی وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق ایسا محسوس کیا گیا کہ حریت کانفرنس کے لیڈروں کو تحفظ مہیا کرایا جانا ریاست کے وسائل کی بربادی ہے، انہیں اچھے کاموں پر خرچ کیا جا سکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایسا کرنے سے پولیس کو ایک ہزار سے زائد سیکورٹی فورس اور کم از کم 100 گاڑیاں مل گئی ہیں جنہیں سیکورٹی کے باقاعدہ کاموں میں لگایا جائے گا۔

حکومت نے اس سے پہلے اتوار کو میر واعظ عمر فاروق اور شبیر شاہ سمیت پانچ حریت پسند رہنماؤں کی سیکورٹی واپس لے لی تھی۔

ٹیگس