Feb ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں 2 ہلاک ،وادی میں ہڑتال

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں آج عام ہڑتال کی جا رہی ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے شوپیان میں آج بدھ کی صبح ہندوستانی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین شروع ہونے والے معرکہ میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے تاہم فوری طورپر ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کی شناخت نہیں کی تاہم کہا کہ دونوں کا تعلق جیش محمد نامی عسکری گروہ سے ہے۔

پولیس کے مطابق میمندر آپریشن آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔

قابل ذکرہےکہ 14 فروری کوسی آرپی ایف کےقافلے پردہشت گردانہ حملے کےبعد سے سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے خلاف جارحانہ رویہ اختیارکیا ہے۔ جنوبی کشمیر میں جیش محمد کے کئی ٹاپ کمانڈرکومارنےکےعلاوہ ہندوستان نے منگل کوپاکستان کے زیر انتظام کشمیرمیں جیش محمد کے بڑے ٹھکانوں پرہوائی حملہ کر اسے نقصان پہنچایا۔

دوسری جانب آج وادی کشمیر میں سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے این آئی اے کے چھاپوں، پولیس کے ہاتھوں گرفتاریوں اور دفعہ 35 اے کے خلاف 27 اور 28 فروری کو کشمیرمیں عام ہڑتال کرنے کی اپیل پر آج وادی میں ہڑتال ہے اور تمام کاروباری مراکز،دکانیں اوراسکول بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کیلئے سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

 

ٹیگس