Feb ۲۸, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
  • کشمیر میں دوسرے روز بھی ہڑتال

ہڑتال سے کشمیر کے طول وعرض میں معمولات زندگی درہم برہم ہو گئی۔

مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی طرف سے این آئی اے کے چھاپوں، مزاحمتی ومذہبی لیڈران کی گرفتاریوں اور دفعہ 35 اے کے خلاف ہو رہی مبینہ سازشوں کے خلاف دو روزہ ہڑتال کی کال کے باعث کل کی طرح آج جعمرات کو بھی وادی کے طول وعرض میں معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔ تمام کاروباری مراکز، دکانیں اور اسکول بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کے لئے سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر کے کسی بھی علاقے میں پابندیاں عائد نہیں کی گئی ہیں تاہم امن وقانون کے قیام کے لئے سیکورٹی کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔

ادھر نوہٹہ میں واقع تاریخی جامع مسجد کے دروازوں کو بند کیا گیا تھا جبکہ پائین شہر کے بعض علاقوں میں سڑکوں کوایک طرف سے خار دار تار سے بند کیا گیا تھا۔

ٹیگس