Mar ۰۱, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
  • او آئی سی کے اجلاس میں ہندوستان کی شرکت  پاکستان کی عدم شرکت

او آئی سی کے اجلاس سے ہندوستان کی وزیر خارجہ آج خطاب کریں گی جبکہ پاکستان کے وزیر خارجہ نے بطور احتجاج شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما وزیر خارجہ سشما سوراج آج جمعہ کو آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) کی میٹنگ کے افتتاحی اجلاس میں شامل ہوں گی جبکہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بطور احتجاج شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سشما سوراج ہندوستان کی پہلی وزیر خارجہ ہوں گی جو اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کی میٹنگ میں شامل ہوں گی اور اس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گی۔ او آئی سی کی یہ میٹنگ ابوظہبی میں ہورہی ہے ، جس میں 61 ممالک کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔

ٹیگس