Mar ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۰ Asia/Tehran
  • کپواڑہ مسلح تصادم 8 ہلاکتوں پر ختم

کپواڑہ مسلح تصادم میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے۔

ہندوستان کے زیر انتظام شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے بابا گنڈ لنگیٹ میں قریب 50 گھنٹوں تک جاری رہنے والا مسلح تصادم آج اتوار کی صبح پانچ سیکورٹی اہلکاروں، دو عسکریت پسندوں اور ایک عام شہری کی ہلاکت پر ختم ہوگیا.

سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ مسلح تصادم کے دوران سیکورٹی فورسز کے پانچ اہلکار جاں بحق ہوئے. ان میں تین سی آر پی ایف اور دو ریاستی پولیس کے اہلکار شامل ہیں. زخمی اہلکاروں کی تعداد 10 بتائی جارہی ہے.

جمعہ کو مسلح تصادم کے مقام پر مقامی نوجوانوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی تھیں. ان میں ایک مقامی نوجوان ہلاک جبکہ دیگر متعدد زخمی ہوئے تھے.

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک عسکریت پسند جمعہ کی صبح جبکہ دوسرے کو اتوار کی صبح ہلاک کیا گیا.

ٹیگس