Mar ۰۵, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
  • دوستی کی آڑ میں امریکہ نے کیا ہندوستان کے ساتھ یہ کام

امریکا نے دوستی کی آڑ میں ہندوستان سے تجارتی سہولیات واپس لینے کا اعلان کیا ہے جس سے ہندوستان کو سالانہ اربوں ڈالرکا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کو کہا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ تجارت میں 5.6 بلین امریکی ڈالر کے ایکسپورٹ پر ٹیرف مفت سہولت ختم کرنا چاہتے ہیں۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے اس کے ساتھ ہندوستان میں کئی امریکی اشیاء پر لگنے والے بھاری ٹیکس امپورٹ پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے ہندوستانی پروڈکٹس پرٹیکس لگانے کا اعلان کیا۔

ٹرمپ نے پارلیمانی لیڈروں کیلئے ایک خط میں کہا کہ یہ قدم اس لئے اٹھا رہا ہوں کیونکہ امریکہ اور ہندوستانی حکومت کے درمیان گہرے روابط کے باوجود ہندوستان اپنی منڈیوں تک امریکا کو رسائی دینے کی یقین دہانیاں کرانے میں ناکام رہا جس کے باعث امریکا نے ہندوستان کو دیے گئے جی ایس پی کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ فیصلے کے بعد ہندوستان کو امریکا کی جانب سے ملنے والا تجارتی فائدہ ختم ہوجائے گا۔

 

ٹیگس