Mar ۰۷, ۲۰۱۹ ۰۸:۲۰ Asia/Tehran
  • ممتا کی مودی پر کڑی نکتہ چینی

ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلی نے اس ملک کے وزیراعظم پرکڑی نکتہ چینی کی ہے۔

ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے اس ملک کے وزیراعظم نریندرمودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن جیتنے کے لیے فوجیوں کے خون پر سیاست کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وہ سزا سے ڈرے بغیر یہ سوال کرتی رہیں گی کہ پلوامہ واقعہ کیوں کر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس اطلاعات کے باجود جانیں بچانے کی کوشش کیوں نہ کی گئی، اس سب کا ذمہ دار کون ہے؟

ممتا بینرجی کا کہنا تھا کہ مودی اور امیت شاہ نے بی جے پی کو پرائیوٹ کمپنی بنالیا ہے، جو کوئی بی جے پی پر تنقید کرے اسے پاکستانی اور ملک و قوم کا دشمن ٹہرادیا جاتا ہے۔

نریندر مودی کی حمایت کرنے والے ٹی وی چینلز مصلحت کا شکار ہیں لیکن افسوس کہ اس کے نتیجےمیں عوام حقیقت نہیں جان پار رہے ۔

ٹیگس